مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون اینگ نے کہا ہے کہ امریکہ میں چینی سفارتکاروں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے چین کے سفارتی مراکز کو بند کرنے کے امریکی اقدامات کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ بند کیے جانے کے بعد چین نے ووہان میں قائم امریکی قونصل خانہ بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی جنگ شدت اختیار کرگئی ہے ۔ امریکہ نے ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں قائم چین کا قونصل خانہ جمعہ سے بند کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ کے اقدام کو بلاجواز اور اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ