چین نے پہلا غیر انسانی تحقیقاتی مریخ مشن کامیابی سے خلاء میں  بھیج دیا

چین نے پہلا غیر انسانی تحقیقاتی مریخ مشن " تیان وین -ون " کامیابی کیساتھ خلاء میں روانہ کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے پہلا غیر انسانی تحقیقاتی مریخ مشن " تیان وین -ون " کامیابی کیساتھ خلاء میں روانہ کر دیا ہے۔ چینی میڈیا کےمطابق تیان وین- ون خلائی مشن صوبے ہینان کے وین چانگ اسسپیس لاؤنچ سینٹر سے روانہ کیا گیا، مریخ تحقیقاتی مشن متوقع طور پر فروری 2021ء میں مریخ کی گریوٹی فیلڈ میں داخل ہوگا اور مریخ کی آربٹنگ، لینڈنگ، روونگ کرنے والا انسانی تاریخ کا پہلا سنگل مشن ہوگا۔

مریخ تحقیقاتی مشن کے کمانڈر، ڈویلپرز کے مطابق حالیہ پیشرفت خلائی تحقیق میں چین کے نئے باب کا آغاز ہے۔

News Code 1901787

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =