دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 6 لاکھ 30 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 53 لاکھ 75 ہزار 4 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 30 ہزار 222 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 53 لاکھ 75 ہزار 4 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 30 ہزار 222 ہو گئی ہیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 53 لاکھ 95 ہزار 364 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 246 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 93 لاکھ 49 ہزار 418 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

News Code 1901778

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =