ڈنمارک میں امریکی وزیر خارجہ کو شرمندگی کا سامنا

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کو ڈنمارک پہنچنے پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کو ڈنمارک پہنچنے پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کورونا وائرس کی احتیاط نظرانداز کرتے ہوئے ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے مصافحے کے لیے ہاتھ آگے بڑھا دیا۔

ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے ان کا ہاتھ نظرانداز کر کے جواباً  کندھے پر ہاتھ رکھا، دوسرے وزیر کی طرف پمپئو نے پھر ہاتھ بڑھایا لیکن خیال آنے پر مسکراتے ہوئے کہنی آگے کی۔یہ سب دیکھ کر تیسرے وزیر نے خود آگے بڑھ کر اپنی کہنی آگے کردی۔

News Code 1901776

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =