الاسکا میں شدید زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

امریکی ریاست الاسکا میں شدید زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست الاسکا میں شدید زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ اطلاعات کے مطابق الاسکا کے جنوبی شہر شیگنک میں 7.8 کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تک تھی۔ امریکی سونامی وارننگ سسٹم کے مطابق اگلے چند گھنٹوں میں الاسکا کے ساحل  کے ساتھ ملنے والے مقامات پر سونامی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

وارننگ سسٹم  کے مطابق سونامی کے لیے خطرناک لہریں زلزلہ مرکز کے 300 کلومیٹر کے اندر موجود ہیں۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ سونامی سے زلزلے کے باعث ملبے میں پھنسے افراد ڈوب سکتے ہیں یا پانی کی تیز لہریں انہیں سمندر میں بہا کر لے جاسکتی ہیں لہٰذا ساحلی پٹی پر بسنے والے افراد فوری طور پر علاقے کو خالی کردیں۔

News Code 1901766

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =