برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 422 ہوگئی

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 422 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 817 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 422 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 817 ہو چکی ہے۔ ادھر روس میں کورونا وائرس سے کل اموات 12 ہزار 580 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 83 ہزار 328 ہو چکی ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 5 ہزار 368 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 3 لاکھ 81 ہزار 798 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 424 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 13 ہزار 274 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

News Code 1901763

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =