کولمبیا میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 9 فوجی ہلاک

کولمبیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 9 فوجی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کولمبیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 9 فوجی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ کولمبیا کا ہیلی کاپٹر گوریلا تنظیم کے خلاف آپریشن میں مصروف تھا کہ حادثہ پیش آ گیا،حادثے میں دو فوجی لاپتہ بھی ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ زخمی ہونے والے فوجیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ہیلی کاپٹر میں 17 فوجی اہلکار سوار تھے۔

ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی تاہم فوج نے واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

News Code 1901762

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =