بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 771 تک پہنچ گئی

بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 94 ہزار 888 ہو گئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 771 تک پہنچ گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 94 ہزار 888 ہو گئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 771 تک پہنچ گئی۔

بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور بھارت کورونا وائرس میں مبتلام ریضوں کی تعداد کے لحاظ سے  تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

ایران میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے  والوں کی کل تعداد 14 ہزار 634 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 78 ہزار 827 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 557 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار 825 تک جا پہنچی ہے۔

News Code 1901761

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha