امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 44 ہزار 953 افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 44 ہزار 953 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 40 لاکھ 28 ہزار 569 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 44 ہزار 953 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 40 لاکھ 28 ہزار 569 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکہ میں 19 لاکھ 97 ہزار 33 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 710 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 18 لاکھ 86 ہزار 583 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 44 ہزار 953 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 40 لاکھ 28 ہزار 569 ہو چکی ہے۔

News Code 1901760

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha