جنوبی کوریا نے اپنا پہلا دفاعی سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیا

جنوبی کوریا نے اپنا پہلا دفاعی سیٹلائٹ کامیابی سے خلاء میں بھیج دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  جنوبی کوریا نے اپنا پہلا دفاعی سیٹلائٹ کامیابی سے خلاء میں بھیج دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا نے اپنے پڑوسی ملک شمالی کوریا کے خلاف اپنی دفاعی صلاحیتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت جنوبی کوریا نے اپنا پہلا دفاعی سیٹلائٹ  ANASIS-II خلاء میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا نے پرائیوٹ راکٹ کمپنی اسپیس ایکس کی مدد سے دفاعی سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا۔ اسپیس ایکس کے حکام نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر ویڈیو بھی جاری کی۔

جنوبی کوریا کے دفاعی حکام نے ایک بیان میں کہا کہ ANASIS-II سیٹلائٹ امریکی ریاست فلوریڈا کے کیپ کیناورل ایئرفورس اسٹیشن سے شام 5 بجکر 30 منٹ پر خلاء میں بھیجا گیا جس کے بعد جنوبی کوریا اپنا دفاعی سیٹلائٹ رکھنے والے 10 ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جو اب ہمیں مستقل اور محفوظ کمیونیکشن فراہم کرے گا۔

News Code 1901755

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =