چین  کا ہانگ کانگ کے حوالے سے برطانیہ کو شدید انتباہ

چین نے برطانیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہانگ کانگ کے ساتھ حوالگی کے معاہدے کو منسوخ کرنے پر اسے سخت نتائج برداشت کرنا پڑیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے برطانیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہانگ کانگ کے ساتھ حوالگی کے معاہدے کو منسوخ کرنے پر اسے سخت نتائج برداشت کرنا پڑیں گے۔

اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں چین کے سفیر نے برطانیہ کی جانب سے ہانگ کانگ کے ساتھ ملزمان کی حوالگی کے معاہدے سے دستبردار ہونے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کی معطلی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس کے برطانیہ کو سخت نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

چین کے سفیر نے برطانیہ کی حکومت پر یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ ہانگ کانگ کے ساتھ حوالگی معطل کر کے وہ چین کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت کر رہا ہے۔ برطانیہ اس عمل سے باز رہے ورنہ اسے چین کی جانب سے سخت ردعمل کا سامنا ہوگا۔

News Code 1901754

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =