فلسطینی تنظیموں فتح اور حماس کے درمیان اتحاد کی کوشش

فلسطینی تنظیم حماس کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ فلسطینی تنظیموں فتح اور حماس کے درمیان اتحاد کی جانب پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے ایک رکن حسام بدران  کا کہنا ہے کہ فلسطینی تنظیموں فتح اور حماس کے درمیان اتحاد کی جانب پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ غزہ میں جو پروگرام فتح اور حماس کی جانب سے غزہ میں جو مشترکہ پروگرام منعقد ہورہا ہے وہ درحقیقت دونوں تنظیموں کے درمیان اتحاد کا اہم اور بنیادی مرحلہ ہے۔

حسام بدران نے کہا کہ قومی اتحاد اور فلسطینیوں کی جہئز مزاحمت اور استقامت سب سے اہم چیز ہے جو فلسطینیوں کے پاس ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل مغربی پٹی کے ایک حصہ کو اسرائیل کے ساتھ ملحق کرکے فلسطینیوں کی سیاسی حیات کا خاتمہ چاہتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کو اس غاصب منصوبوں میں امریکہ اور اس کے بعض عرب اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے۔ بدران نے کہا کہ غزہ میں فتح اور حماس کے درمیان پہلا مشترکہ پروگرام منعقد کیا جائےگا۔

News Code 1901750

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =