امریکہ کی خطے میں غیر قانونی موجودگی دہشت گردی اور بدامنی کا اصلی سبب ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے عراق کے وزير اعظم مصطفی الکاظمی کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ کی خطے میں غیر قانونی موجودگی دہشت گردی اور بدامنی کا اصلی سبب ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے عراق کے وزير اعظم مصطفی الکاظمی کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ امریکہ کی خطے میں غیر قانونی موجودگی دہشت گردی اور بدامنی کا اصلی سبب ہے۔

شمخانی نے کہا کہ خطے میں پائدار امن و ثبات کے لئے امریکی فوجیوں کا انخلا بہت ضروری ہے ۔ امریکی فوجی خطے میں دہشت گردی اور بد امنی کو فروغ دے رہے ہیں۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے کہا کہ ایران کی طرف سے عراقی عوام اور حکومت کی حمایت کا سلسلہ جاری رہےگا۔ ایران ، عراقی عوام کی عزت، استقلال اور اقتدار کا خواہاں ہے۔

اس ملاقات میں عراق کے وزير اعظم مصطفی الکاظمی نے ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایرانی حکومت اور عوام کی حمایت کے شکر گزار ہیں۔

News Code 1901749

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =