مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور نمائندے مجید تخت روانچی نے کہا ہے کہ امریکہ سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کی پیروی کرنے کے بجائے اس کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔
ایرانی نمائندے نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ آج سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کو پانچ سال گزر گئے ہیں۔ سکیورٹی کونسل نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی متفقہ طور پر تائید کی۔ جبکہ 2 سال قبل امریکہ اس قرارداد سے خارج ہوگیا اور اس نے قرارداد سے خارج ہوکراپنے تمام حقوق کھودیئے۔ امریکہ کو سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی پیروی کرنی چاہیے جبکہ امریکہ سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی کھل کر خلاف ورزی کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ عالمی سطح پر دہشت گردی اور بدنظمی کو فروغ دے رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ