برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 79 ہزار سے زائد ہوگئی

برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 79 ہزار 533 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد 20 لاکھ 99ہزار 896تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 79 ہزار 533 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد 20 لاکھ 99ہزار 896تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے ۔

پیرو میں کورونا کے باعث 13ہزار 187ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 53ہزار 590رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 39ہزار 184ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 3 لاکھ 44ہزار 224ہو گئے۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار 503ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 30ہزار 930ہو گئے۔

News Code 1901719

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha