پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 65ہزار تک پہنچ گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 65ہزار 83 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 599 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 65ہزار 83 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وائرس سے  ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 599 تک جا پہنچی ہے۔ پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 587 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، جبکہ مزید 31 افراد اس موذی وباء کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 53 ہزار365 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 763 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 2 لاکھ 5ہزار 637مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 13 ہزار 7 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں 1 ہزار 993 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 89 ہزار 793 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 2 ہزار 79 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 32ہزار 86 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 142 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 ہزار 576 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 157 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 11 ہزار 436مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 132 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 1 ہزار 888 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 47 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 1 ہزار 807 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 41 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

News Code 1901712

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha