سعودی عرب کے خونخوار اور ظالم و جابر بادشاہ شاہ سلمان اسپتال منتقل

سعودی عرب کے خونخوار اور ظالم و جابر بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کو بیمار ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے خونخوار اور ظالم و جابر بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کو بیمار ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے  84 سال کے ظالم  بادشاہ  شاہ سلمان کو مثانے میں سوجن کے سبب اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہےکہ سعودی بادشاہ شاہ سلمان کو طبی معائنے کے لیے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم بادشاہ  کا معائنہ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے خونخوار شاہ سلمان بن عبدالعزیز 31 دسمبر 1935 ءکو پیدا ہوئے، وہ 2015 میں سعودی عرب کے بادشاہ بنے تھے، اس سے قبل وہ48 سال تک ریاض کے ڈپٹی گورنر اور گورنر بھی رہے۔ عرب ذرائع کے مطابق شاہ سلمان نے گذؤتہ پانچ برس سے یمن کے نہتے عربوں پر جنگ مسلط کررکھی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جبکہ یمن میں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے وحسیانہ بمباری میں  سیکڑوں مدارس ، مساجد ، اسپتالوں اور مقدس مقامات کو تباہ و برباد کردیا ہے۔

News Code 1901706

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =