بیلجیئم میں ایک بار پھر کورونا وائرس پھیلنے لگا

بیلجیئم میں ایک بار پھر سے کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیئم میں ایک بار پھر سے کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوگیا ہے۔ دی انٹر ہیلتھ فیڈرل انسٹیٹیوٹ کے مطابق اب روزانہ 200 نئے مریض سامنے آرہے ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران یہ تعداد 80 افراد روزانہ تھی۔ اس طرح نئے مریضوں میں 61 فیصد کا اضافہ سامنے آرہا ہے۔

واضح رہے کہ صحت کے ماہرین عوام کی جانب سے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد اختیار کردہ رویے کو نامناسب قرار دے رہے ہیں۔ 

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ختم نہیں ہوا بلکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باعث اس کے پھیلاؤ میں کمی واقع ہوئی ہے۔

News Code 1901703

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha