کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام/ 6 وہابی دہشت گرد گرفتار

پاکستان کے حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران کراچی میں دہشت گردی اور تخریب کاری کے بڑے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے 6 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران کراچی میں دہشت گردی اور تخریب کاری کے بڑے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے 6 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران خفیہ اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث  دہشت گرد تنظیم براس سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین نے پریس کانفرنس کے دوران تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں میں شیر خان ولد سید خان ، کریم بخش عرف بگل ولد دل جان ، دلشاد ولد علی شیر ، موران خان عرف مولو عرف چھاپہ مار ، در خان عرف ناری ولد کیا اور امیر بخش عرف نری ولد محمد علی شامل ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ  گرفتار دہشت گرد شہر میں دہشت گردی کی بڑی واردات کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے، یہ ماضی میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آرمی ، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور لیویز کے کانوائے اور ایف سی و لیویز کی چیک پوسٹوں پر حملوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے ایک آوان لانچر ، 6 آوان گرینڈ ، 5 دستی بم ، 3 کلاشنکوف ، ایک ہزار کلاشنکوف کی گولیاں ، 3 نائن ایم ایم پستول ، 200 گولیاں نائن ایم ایم اور دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈی) برآمد ہوا ہے۔

 ایس ایس پی ویسٹ نے کہا کہ دہشت گردوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ ان کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم براس سے ہے جسے انڈین ایجنسی ’’ را ‘‘ کی مکمل حمایت حاصل ہے اور وہی ان کی تربیت اور معالی معاونت کرتی ہے جبکہ ان کا ایک نیٹ ورک افغانستان سے بھی چلایا جا رہا ہے۔

News Code 1901696

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =