افغانستان کی پاکستان کے خلاف سرحدی خلاف ورزی پر شکایت

افغانستان کی وزارت خارجہ کے سرپرست نے افغان قومی اسمبلی کے نمائندوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے افغانستان کی سرحد کے اندر راکٹوں حملوں کے بارے میں افغانستان نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے خلاف شکایت درج کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جمہور کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کی وزارت خارجہ کے سرپرست نے افغان قومی اسمبلی کے نمائندوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے افغانستان کی سرحد کے اندر راکٹوں حملوں کے بارے میں افغانستان نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے خلاف شکایت درج کی ہے۔

اس نے کہا کہ افغانستان نے صوبہ کنر میں  پاکستانی فورسز کی طرف سے مسلسل راکٹ حملوں کے خلاف اقوام متحدہ میں پاکستان کے خلاف شکایت کی ہے۔ افغانستانی پارلیمنٹ کے نمائندوں کے ایک خصوصی اجلاس میں افغانستان کی وزارت خارجہ کے سرپرست حنیف اتمر اور افغان فوج کے چيف آف اسٹاف نے پاکستان کی طرف سے سرحدی خلاف ورزی کے بارے میں آگاہ کیا  اور اس اجلاس میں حنیف اتمر نے اقوام متحدہ ميں پاکستان کے خلاف شکایت کی تصدیق بھی کی۔

News Code 1901692

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha