برازيل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 78 ہزار سے زائد ہوگئی

برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 78 ہزار 817 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 75 ہزار 246 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 78 ہزار 817 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 75 ہزار 246 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے ۔ ادھر امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 42 ہزار 877 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 38 لاکھ 33 ہزار 271 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 19 لاکھ 15 ہزار 175 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 673 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 لاکھ 75 ہزار 219 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ کورونا وآئرس سے ہلاکتوں اور مریضوں کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے۔

News Code 1901688

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha