دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 6 لاکھ 4 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 44 لاکھ 27 ہزار 734 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 4 ہزار 963 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 44 لاکھ 27 ہزار 734 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 4 ہزار 963 ہو گئی ہیں۔ کورونا وائرس نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 52 لاکھ 4 ہزار 666 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 60 ہزار 73 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 86 لاکھ 18 ہزار 105 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1901686

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =