ایرانی وزیر خارجہ ظریف بغداد پہنچ گئے/ شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے مقام پر حضور

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ بغداد پہنچ گئے ہیں ایرانی وزیر خارجہ نے بغداد ايئر پورٹ کے قریب شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے مقام پر حاضر ہوکر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ بغداد پہنچ گئے ہیں ایرانی وزیر خارجہ نے بغداد ايئر پورٹ کے قریب شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے مقام پر حاضر ہوکر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ بغداد میں عراقی وزیر خارجہ فواد حسین سے ملاقات اور گفتگو کرنے کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

ایرانی وزير خارجہ عراق کے وزير اعظم مصطفی الکاظمی ، عراق کے صدر برہم صالح ، عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی اور عراق کی اعلی عدالتی کونسل  کے سربراہ وائل الزیدان کے ساتھ بھی دو طرفہ علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

News Code 1901685

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =