برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 45 ہزار سے زائد

برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 45 ہزار 233 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 239 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 45 ہزار 233 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 239 ہو چکی ہے۔

روس میں کورونا وائرس سے کل اموات 12 ہزار 123 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 59 ہزار 203 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 420 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 7 ہزار 335 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 644 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

News Code 1901670

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =