مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لندن میں دو پولیس اہلکاروں کی جانب سے سیاہ فام شخص کی گرفتاری کے دوران اس کی گردن پر گھٹنا رکھ دیا جس کی وڈیو وائرل ہوگئی، واقعے میں ملوث ایک اہلکار کو معطل جبکہ دوسرے کو ڈیوٹی دینے سے روک دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شمالی لندن کے علاقے آئیلنگٹن میں جھگڑے پر پولیس طلب کی گئی تو وہاں پہنچنے والے پولیس اہلکاروں نے ملزم کے حلیے سے ملتے جلتے ایک سیاہ فام شخص کو پکڑ کر گرا دیا اور ان میں سے ایک اس کی گردن پر گھٹنا بھی رکھ کر بیٹھ گیا۔
واقعہ پر پولیس چیف کا کہنا ہے اہلکاروں نے ایسی تکنیک آزمائی ہے جس کی انہیں تربیت نہیں دی جاتی۔
آپ کا تبصرہ