پاکستان میں دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہلکار ہلاک 6 زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مہراب لاگ میں دہشت گردوں نے اینٹی نارکوٹکس فورس کی ٹیم پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگے جب کہ حملہ آوردہشت گردوں نے اے این ایف کی 2 گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے مہراب لاگ میں  دہشت گردوں نے اینٹی نارکوٹکس فورس کی ٹیم پر راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگے جب کہ حملہ آوردہشت گردوں نے اے این ایف کی 2 گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کے مطابق اے این ایف کی خصوصی ٹیم نے مشخیل میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی تھی، کامیاب آپریشن کے بعد ٹیم واپس آرہی تھی کہ مہراب لاگ ایریا میں 50 سے 60 دہشت گردوں نے ٹیم پر حملہ کردیا۔

اے این ایف کے جوانوں نے ساڑھے 3 گھنٹے تک جواں مردی کے ساتھ دہشت گرد حملہ آوروں کا مقابلہ کیا اور فائرنگ کے نتیجے میں اے این ایف کے 2 جون ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔ ہلاک اہل کاروں میں مردان کے رہائشی کانسٹیبل ڈرائیور عامر نواز اور لودھراں کے رہائشی کانسٹیبل محمد کامران شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے حملے میں چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا جب کہ حملہ آوروں نے راکٹ لانچر کے ذریعے دو گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ کر دیں۔ ترجمان  اے این ایف کے مطابق ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر اے این ایف کے جوانوں کی مدد کی جبکہ ایف سی کی مدد پہنچنے پر حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔

 دہشت گرد حملہ میں زخمی ہونے والے جوانوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈی جی اے این ایف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

News Code 1901661

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =