انڈونیشیا میں سیلاب کے باعث 30 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 30 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 30 افراد ہلاک ہوگئے۔ انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں رواں ہفتے ہونے والی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوئی اور لینڈسلائیڈنگ کے واقعات رونما ہوئے۔ تین قریبی دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے سےکم از کم  4 ہزار افراد متاثر ہوئے۔ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

News Code 1901660

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =