ترکی میں طیارہ کرگر تباہ / 7 اہلکار ہلاک

ترکی میں سکیورٹی ادارے کا چھوٹا جیٹ طیارہ اہم مشن سے واپسی پر پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود تمام اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں سکیورٹی ادارے کا چھوٹا جیٹ طیارہ اہم مشن سے واپسی پر پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود تمام اہلکار ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق نیشنل پولیس کا جیٹ طیارہ مشرقی صوبے وان میں ایک اہم مشن سے واپسی پر پہاڑی علاقے میں ایک چوٹی سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا، طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ حادثے میں 2 پائلٹس سمیت 7 اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔

وزیر داخلہ سلیمان سولو نے میڈیا کو بتایا کہ طیارے نے وان اور ہاکاری صوبوں کی نگرانی اور معائنے کے مشن سے واپسی پر وان فیرت ایئرپورٹ سے اُڑان بھری تھی لیکن کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ سرچ آپریشن کے دوران طیارے ملبہ پہاڑی علاقے سے مل گیا۔

News Code 1901657

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha