برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہزار 822 ہوگئی

برازیل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 14 ہزار 738 تک جا پہنچی ہےجبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہزار 822 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 14 ہزار 738 تک جا پہنچی ہےجبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہزار 822 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل دوسرے نمبر پر ہے ۔ ادھر پیرو میں کورونا کے باعث 12 ہزار 615 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 41 ہزار 586 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 4 ہزار 669 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 3 لاکھ 24 ہزار 221 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 37 ہزار 574 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 3 لاکھ 24 ہزار 41 ہو گئے۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 290 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 23 ہزار 698 ہو گئے۔

News Code 1901656

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha