امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 41 ہزار سے زائد ہوگئی

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 41 ہزار 118 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 36 لاکھ 95 ہزار 25 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 41 ہزار 118 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 36 لاکھ 95 ہزار 25 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 18 لاکھ 74 ہزار 274 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 452 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 لاکھ 79 ہزار 633 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

News Code 1901655

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha