یمن کے خلاف سعودی عرب کے ہولناک جنگی جرائم کا سلسلہ جاری/عالمی برادری کی عدم توجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور ہولناک جنگی جرائم پر عالمی برادری کی عدم توجہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے نہتے اور مظلوم عربوں کے خلاف سعودی عرب کے جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور ہولناک جنگی جرائم پر عالمی برادری کی عدم توجہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے نہتے اور مظلوم عربوں کے خلاف سعودی عرب کے جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔ سید عباس موسوی نے یمن کے شہروں الحجہ اور الجوف میں شادی کی تقریبات پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی ہولناک بمباری میں 25 افراد شہید اور زخمی ہوگئے جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ایرانی وزارت خآرجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کی یمن کے نہتے عربوں پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب بھی اسرائیل کی طرح صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس حادثے کے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس المناک واقعہ پر عالمی برادری کی خاموشی اور سکوت بھی قابل مذمت ہے۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں سعودی عرب کا نام بچوں کے قاتلوں کی فہرست میں شامل تھا جسے سعودیہ نے بڑے پیمانے پر رشوت دیکر نکلوا دیا لیکن اقوام متحدہ کو اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور سعودی عرب کا نام بچوں کے قاتلوں کی فہرست میں دوبارہ شامل کرنا چاہیے۔

News Code 1901653

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =