امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف ان کی بھتیجی کی لکھی کتاب کی پہلے دن ریکارڈ فروخت

امریکی صدرٹرمپ کے خلاف ان کی بھتیجی میری ٹرمپ کی یاداشتوں پر مبنی کتاب کی پہلے ہی دن تقریبا 10 لاکھ کاپیاں فروخت ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرٹرمپ کے خلاف ان کی بھتیجی میری ٹرمپ کی یاداشتوں پر مبنی کتاب کی پہلے ہی دن تقریبا 10 لاکھ کاپیاں فروخت ہوگئی ہیں۔ میری ٹرمپ کی یاداشتوں پر مبنی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک خود پسند انسان ہیں جن سے ہر امریکی کو خطرہ ہے۔  پبلشرز کا کہنا ہے کہ میری ٹرمپ کی کتاب کی9 لاکھ 50 ہزار کاپیاں پہلے ہی دن فروخت ہوگئی ہیں جبکہ کتاب کی مزید کاپیاں چھاپنے کے آرڈر بھی دے دیئے گئے ہیں۔

کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی ایمازون کے سیل چارٹ میں یہ کتاب سر فہرست ہے، کتاب میں ٹرمپ کے والد کے برے رویے اور بچوں کو ہراساں کرنے کے واقعات کا بھی ذکر ہے۔

واضح رہے کہ  صدر ٹرمپ نے اس کتاب کو رکوانے کی بھر پور کوشش کی لیکن اس سلسلے میں وہ ناکام ہوگئے۔

News Code 1901649

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =