دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد لاکھ92 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 39 لاکھ 52 ہزار 120 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ92 ہزار 745 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 39 لاکھ 52 ہزار 120 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس  سے ہلاکتیں 5 لاکھ92 ہزار 745 ہو گئی ہیں۔ کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 50 لاکھ 75 ہزار 115 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 59 ہزار 887 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 82 لاکھ 84 ہزار 260 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1901647

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =