اٹلی میں طوفانی بارش کے بعد درجنوں گاڑیاں بہہ گئیں

اٹلی میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی ریلے میں درجنوں گاڑیاں بہہ گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی ریلے میں درجنوں گاڑیاں بہہ گئی ہیں۔ طوفانی بارشوں سے اٹلی کا شہر پالرمو بری طرح متاثر ہوا، بارش کے بعد سیلابی ریلے میں متعدد افراد لاپتا اور درجنوں گاڑیاں بہہ گئیں۔ ادھر چین میں بھی موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کا سلسلہ جاری ہے، صوبے ہوبئی، انہوئی سمیت متعدد علاقوں میں پورے پورے گاؤں پانی میں ڈوب گئے جبکہ سڑکیں، شاہراہیں اور کھڑی فصلیں پانی میں بہہ گئیں۔

بارشوں اور سیلاب سے لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے، جون سے جاری بارشوں سے چین کے 30 سے زائد دریاؤں میں پانی سطح تاریخی سطح تک پہنچ گئی ہے جبکہ مختلف حادثات میں اب تک 141افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

News Code 1901644

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =