امریکہ میں کورونا وائرس کے ایک ہی روز میں 70 ہزار کیسز سامنے آگئے

امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ امریکہ میں ایک ہی روز میں تقریباً 70 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں جو نیا ریکارڈ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ امریکہ میں ایک ہی روز میں تقریباً 70 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں جو نیا ریکارڈ ہے۔ امریکہ میں  ایک ماہ میں یہ گیارہواں موقع ہے کہ کورونا کیسز کی تعداد کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

کورونا وائرس کے سبب امریکہ میں ایک کے بعد دوسری ریاست میں ماسک پہننا لازم قرار دیا جارہا ہے۔ امریکہ کے سن بیلٹ اسپتالوں میں سب سے زیادہ مریض لائے جارہے ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسپتال اور طبی مراکز میں سہولتیں کم پڑجائیں گی۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد لگ بھگ 37 لاکھ ہے جن میں سے تقریبا 17 لاکھ صحت یاب ہوچکے ہیں۔

News Code 1901643

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha