مہرخبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی شہر ممبئی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ گرنے سے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی حکام کے مطابق ملبے سے 15 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، ملبے تلے دبے دیگر افراد کی تلاش اور امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔
رہائشی عمارت میں تعمیراتی کام جاری تھا اور رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کا کہا جا چکا تھا تاہم عمارت میں 5 سے 6 خاندان بدستور رہائش پذیر تھے۔
آپ کا تبصرہ