دنیا بھر میں کورونا وائرس سے5 لاکھ 90 ہزار افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ 90 ہزار ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ 90 ہزار ہوگئی ہے۔

امریکہ میں ایک لاکھ 40 ہزار، برازیل میں 75ہزار اور بھارت میں 25 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

دنیا بھر میں ایک کروڑ 38 لاکھ سے زیادہ کورونا مریضوں میں سے 82 لاکھ سے زیادہ صحت یاب ہوگئے۔

ادھر امریکی شہر میامی میں ہلاکتوں میں اضافے کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن پر غور شروع کردیا گیا جبکہ اسپین میں 2 ماہ بعد کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

News Code 1901641

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =