طالبان کی بلاول بھٹو کو قتل کی دھمکی/ احسان اللہ احسان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو طالبان دہشت گرد احسان اللہ احسان کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کے بعد سندھ حکومت نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان دہشت گرد احسان اللہ احسان کیخلاف فوری کارروائی کرکے اس کہ خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو طالبان دہشت گرد احسان اللہ احسان کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کے بعد سندھ حکومت نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان دہشت گرد احسان اللہ احسان کیخلاف فوری کارروائی کرکے اس کہ خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے مزید کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کچھ بھی ہوا تو اس کہ ذمے داروزیر اعظم عمران خان ہونگے، بلاول بھٹو نے بیان عمران خان کیخلاف دیا تھا دھمکی احسان اللہ احسان نے کیوں دی، انھوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو احسان اللہ احسان کی جانب سے دی گئی دھمکی کی سخت مذمت کرتے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دی گئی دھمکی کی اسلام آباد اور بنی گالا سے کسی نے بھی مذمت نہیں کی، اب قوم جان چکی ہے کہ طالبان نے کس کے کہنے پر دھمکی دی۔

عمران خان نے احسان اللہ احسان کی جانب سے دی گئی دھمکی کی مذمت تک نہیں کی، اسماعیل راہو نے کہا کہ کیا عمران خان کے کہنے پر احسان اللہ احسان نے بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی دی، سب جانتے ہیں کہ موجودہ حکمرانوں کے تانے بانے طالبان سے ملتے ہیں۔

News Code 1901640

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =