مہر خبررس اں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے روس کے تین شہریوں اور پانچ کمپنیوں پر اقتصادی پابندیاں لگادی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی پابندیوں کا تعلق ان روسی شہریوں سے ہے جو امریکہ کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے میں ملوث قرار دیئے گئے تھے۔
امریکی حکومت نے ایگور لورینکوف، آندرے مینڈیل اور میخائل پوٹیپکن پر امریکی انتخابات میں مداخلت کاالزام لگاتے ہوئے پابندیاں عائد کی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے روسی تاجر یویگینے پریگوزین پر پچھلے برس الزام لگایا تھا کہ وہ 2016ء میں امریکہ کے صدارتی انتخابات میں مداخلت میں ملوث تھا۔
آپ کا تبصرہ