بھارت  میں کورونا وائرس سے اب تک 24 ہزار 929 افراد ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 24 ہزار 929 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 70 ہزار 169 ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 24 ہزار 929  افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 70 ہزار 169 ہو گئی۔ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ ادھر روس میں کورونا وائرس سے کل اموات 11 ہزار 770 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 46 ہزار 369 ہو چکی ہے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 13 ہزار 410 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 64 ہزار 561 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 325 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 474 تک جا پہنچی ہے۔

News Code 1901626

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha