مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس کے وزیراعظم الیاس الفخفاخ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے صدر قیس سعید کو اپنا استعفی پیش کیا۔ اطلاعات کے مطابق اپوزیشن پارٹی نے وزیراعظم کےخلاف پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی جس کے بعدتیونس کے صدر نے وزیراعظم کو استعفیٰ پیش کرنے کا کہا تھا۔ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق الیاس الفخفاخ نے ملک کو مزید سیاسی بحران سے بچانے کیلئے استعفی دیا ہے۔

تیونس کے وزیراعظم الیاس الفخفاخ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے صدر قیس سعید کو اپنا استعفی پیش کیا۔
News Code 1901621
آپ کا تبصرہ