امریکی صدر نے چین کے خلاف مزید پابندیوں کی منظوری کے قانون پر دستخط کردیئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے خلاف مزید سخت پابندیوں کی منظوری کے قانون پر دستخط کر دیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے خلاف مزید سخت پابندیوں کی منظوری کے قانون پر دستخط کر دیئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر پابندیاں لگانے میں سبقت لے جانے میں مشغول ہیں۔ جس کی تازہ مثال صدر ٹرمپ کی جانب سے چین پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دینا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہانگ کانگ کی خود مختاری سے متعلق تنازع پر چین کے خلاف پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے قانونی دستاویز پر دستخط کرکے سخت پابندیوں کی منظوری دے دی ہے۔ اس قانون کی منظوری کے بعد ہانگ کانگ میں جبری کارروائیوں میں ملوث چینی حکام کی امریکہ میں املاک منجمد اور امریکہ میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ ادھر چین نے بھی متعدد امریکی سیاستدانوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

News Code 1901615

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =