ظریف کی ملائشیا کے وزیر خارجہ سے گفتگو / تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے ملائشیا کے وزير خارجہ کے ساتھ ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعہ گفتگو کرتے ہوئے ایران اور ملائشیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے ملائشیا کے وزير خارجہ داتو ہشام الدین حسین کے ساتھ ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعہ گفتگو کرتے ہوئے ایران اور ملائشیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے باہمی گفتگو میں دو طرفہ تجارتی تعلقات کو بھی مضوبط بنانے پر زوردیا ہے۔ ایران اور ملائشیا کے وزراء خارجہ نے ویڈیو کانفرنس میں مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ ظریف اور داتو ہشام الدین حسین نے باہمی گفتگو میں عالم اسلام کو درپیش چيلنجوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ملائشیا اسلامی تعاون تنظیم کا اہم اور فعال رکن ملک ہے لہذا اسے یمن کے بحران کو سیاسی مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کے سلسلے میں تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یمن میں صلح برقرار کرنے کے سلسلے میں ایران ملائشیا کا بھر پور تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔ ایرانی وزير خارجہ نے فلسطین کے بارے میں ملائشیا کے ٹھوس مؤقف کی بھی تعریف کی۔ ملائشیا کے وزير خارجہ نے کہا کہ فلسطین کے بارے میں ملائشیا کا مؤقف ٹھوس اور ثابت ہے اور فلسطین کی جگہ ملائشیا کے عوام کے دل میں ہے۔

News Code 1901612

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =