امریکی جنگی جہاز کا نعرہ " میں نے ابھی لڑنا شروع نہیں کیا"

امریکی بحری جنگی جہاز بونہوم ریچرڈ نے اپنے لئے ایسے شعار اور نعرے منتخب کررکھے تھے جو فوجی اہمیت کے حامل ہونے کے بجائے اسرائیل کی حوصلہ افزائی پر مبنی تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحری جنگی جہاز بونہوم ریچرڈ نے اپنے لئے ایسے شعار اور نعرے منتخب کررکھے تھے جو فوجی اہمیت کے حامل ہونے کے بجائے اسرائیل کی حوصلہ افزائی پر مبنی تھے۔بونہوم کے نعروں میں ایک نعرہ یہ تھا کہ میں نے ابھی لڑنا شروع نہیں کیا۔ اس سے قبل اسرائیل نے 33 روزہ جنگ میں میر کاوہ ٹینک کو بھی صہیوینوں کی حوصلہ افزائی کے لئے خداؤں کے رتھ کے نام سے تعبیر کیا تھا جو حزب اللہ کے ایک ہی حملے میں تباہ ہوگیا۔

امریکہ اور اسرائیل کو عوامی حمایت اور پشپناہی حاصل نہیں ہے اس لئے انھیں اپنے فوجی اور جنگی ساز و سامان پر سب سے زیادہ اعتماد اور بھروسہ ہے اور وہ اپنی فوجی طاقت کے ذریعہ دنیا بھر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔

امریکی بحری جنگی جہاز میں آگ لگنے کے بارے میں مختلف نظریات ہیں لیکن ایک بات واضح ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی فوجی طاقت اضمحلال کا شکار ہے اور امریکہ کا فوجی رعب و دبدبہ اب عالمی سطح پر ختم ہوچکا ہے۔ امریکہ اب شعار کے ذریعہ اندرونی سطح پر اطمینان پیدا کرنے اور بیرونی سطح پر رعب قائم کرکے اپنے اقتصادی مفادات کو حاصل کرنے  کی تلاش و کوشش کررہا ہے ۔

News Code 1901607

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =