پاکستان میں دہشت گردوں کے حملے میں 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجگورمیں دہشت گردوں کے حملے میں پاکستانی فوج کے تین اہلکار ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے  پنجگورمیں دہشت گردوں کے حملے میں پاکستانی فوج کے تین اہلکار ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے کاہان کی گچک وادی میں  گشت کرنے والی فورسز کی پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 جوان ہلاک اور آٹھ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ فوجی دستہ علاقے میں معمول کی گشت پر تھا۔

آئی  ایس پی آر کے مطابق زخمیوں میں ایک افسر بھی شامل ہے اور پانچ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔  زخمی جوانو ں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیاگیا ہے۔

News Code 1901605

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =