برطانیہ نے چینی کمپنی ہواوے سے سامان خریدنے پر پابندی عائد کردی

برطانیہ نے چین کی ٹیلی کام کمپنی ہواوے سے 5 جی ٹیکنالوجی سامان خریدنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ نے چین کی ٹیلی کام کمپنی ہواوے سے 5 جی ٹیکنالوجی سامان خریدنے پر پابندی عائد کردی ہے۔  برطانوی حکومت نے تمام ٹیلی کام پرووائیڈرز کو ہواوے سے سامان کی خریداری سے روک دیا۔

ڈیجیٹل وزیر اولیور ڈاوڈن  نے تمام ٹیلی کام پرووائیڈرز کو ہدایت کی ہے کہ اکتیس دسمبر سے ہواوے سے سامان خریدنے پر پابندی ہوگی، کوئی ٹیلی کام پرووائیڈر اگلے برس کے آغاز سے چینی کمپنی سے 5 جی سامان نہیں خریدے۔

برطانوی حکومت نے پہلے سے زیر استعمال ہواوے کا تمام سامان بھی 2027 تک ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکہ نے چینی کمپنی پر الزام لگایا تھا کہ ہواوے کمپنی کا سامان یورپی ممالک میں جاسوسی کے لیے استعمال ہوسکتا ہے۔

News Code 1901599

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =