چین امریکہ کی جگہ سپر پاور بن جائےگا

جرمن شہریوں کا کہناہےکہ چین امریکہ کی جگہ سپر پاور بن جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن شہریوں کا کہناہےکہ چین امریکہ کی جگہ سپر پاور بن جائےگا۔

اطلاعات کےمطابق ایک نئے سروے میں متعدد جرمن شہریوں کا کہنا تھاکہ امریکہ کی عالمی بالادستی کمزور ہورہی ہے اور آئندہ دہائیوں میں چین امریکہ کی جگہ سپر پاور بن جائےگا۔

برطانوی سروے میں 42 فیصد جرمن شہریوں نے امریکی عالمی بالادستی  کےکمزور ہونے کو تسلیم کرلیاہے جبکہ صرف 14فیصد شہریوں کا خیال ہےکہ امریکہ کی عالمی بالادستی قائم رہے گی۔

News Code 1901597

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =