افغانستان میں طالبان کے حملوں ميں اضافہ ہوگیا

امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ ہونے کے بعد سے افغان مسلمانوں اور حکومت کے خلاف طالبان کے حملوں ميں اضافہ ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ ہونے کے بعد سے افغان مسلمانوں اور حکومت کے خلاف طالبان کے حملوں ميں اضافہ ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ 5 ماہ میں طالبان نے افغانستان میں 5ہزار 943حملے کئے ہیں۔

افغان حکومت کے اعدا د و شمارکے مطابق 5 ماہ میں افغان اور اتحادی فورسز نے طالبان کیخلاف ایک ہزار 569 آپریشن کئے جبکہ طالبان نے اس عرصے میں 5ہزار 943 حملے کئے۔

ان اعداد و شمار سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ امن معاہدے کے بعد طالبان کے حملوں میں کمی نہیں آئی بلکہ مزید اضافہ ہوا ہے۔

افغانستان میں 20 مارچ سے اب تک طالبان کے حملوں میں کچھ حد تک کمی آئی ہے لیکن تعداد اب بھی زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ طالبان امن معاہدہ فروری میں طے پایا تھا۔ طالبان سمیت تمام دہشت گرد کرہوں کی تشکیل میں امریکہ اور سعودی عرب نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

News Code 1901592

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =