مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین اور بھارت کے درمیان کل اجلاس منعقد ہوگا، یہ اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوگا۔ اجلاس میں یورپین یونین کی نمائندگی یورپین کونسل کے صدر چارلس مشل اور یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندر لین جبکہ بھارت کی نمائندگی وزیراعظم نرندر مودی کریں گے۔
اجلاس میں دونوں فریقین عالمی، علاقائی اور دیگر باہمی امور پر بھی گفتگو کریں گے۔
آپ کا تبصرہ