فریاب میں طالبان دہشت گردوں کا مسجد پر حملہ/ 4 نمازی ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبہ فریاب کی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں نے مسجد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 نمازی ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شمالی صوبہ فریاب کی پولیس کے ترجمان عبدالکریم یوراش نے کہا ہے کہ وہابی دہشت گردوں نے مسجد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 نمازی ہلاک  جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق  طالبان دہشت گردوں نے صوبہ فریاب کے صدرمقام میمنہ شہر میں سوموار کی شام کو مسجد پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس سے 4 نمازی ہلاک جبکہ 3زخمی ہوگئے۔

حملہ کے بعد حملہ آور ایک کار پر فرار ہوگئے لیکن قریبی پولیس نے انہیں روک لیا، صوبے میں طالبان کے جاسوس ادارے کے رکن قاری نقیب سمیت 2حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

News Code 1901584

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =